اسلام آباد( نیوزڈیسک )وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) کے دفتر میں چیئرمین کی زیر صدارت میں سیکٹرآئی پندرہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ممبر انجینئرنگ نے تفصیلی بریفگ دی، بریفننگ کے دوران بتایا گیاکہ سیکٹر آئی 15 اور سب سیکٹر1،3اور4میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔مذکورہ سیکٹر میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کیا جا رہا ہے،I-15/3 میں کچھ حصے میں الاٹیز کو مقررہ وقت سے قبل ہی اس سال جولائی میں قبضہ دینے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔مذکورہ سیکٹر کے روڈز، بریج اورانڈر گرائونڈ اوراوور ہیڈ ٹینک پرکام کا آغاز کیا چکا ہے۔دوسری جانب روڈز کے سب ویز کا کام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے۔ مزکورہ سیکٹر میں باقی ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہیں۔مزکورہ سب سیکٹر 86کروڑ 62لاکھ کاترقیاتی کام ہوناہے،جبکہ روڈ انفرااسٹرکچرپر بھی کام جاری ہے،98فیصد روڈزکا قبضہ حاصل کرکےارتھ ورک کیا جارہا ہے۔آمدہ چند ماہ میں مزکورہ کام مکمل کرلیا جائے گاجبکہ ساتھ ہی انڈر گرائونڈ،اوورہیڈ ٹینک بنانے کاکام بھی شروع کردیا گیاہے۔دوسری جانب کلوٹ اوربریج کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے،آمدہ تین ماہ میں کلوٹس بھی مکمل کرلئے جائیں گے،جبکہ چھ ماہ میں بریج بھی مکمل کرلیا جائے گا سیکٹر آئی پندرہ میں جاری ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کر لئے جائیں گےسب سیکٹرآئی پندرہ تھری کے کچھ حصے میں الاٹیز کو قبضہ مقررہ وقت سے قبل جولائی اور اگست میں دے دیا جائے گا،جبکہ اس کا مقررہ وقت جولائی 2022ء تھا۔سیکٹرمیں ںیک وقت روڈز،سیوریج،پلوں،اورہیڈ ٹینکس پر،انڈر گراؤنڈ ٹینکس پر،واٹر سپلائی، ڈرینج سمیت ہر شعبے سے متعلق کام بیک وقت جاری ہے، اسی وجہ تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت سے مکمل کر لئے جائیں گے،
