اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ شہریوں کو صحت مند انہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، اسی ضمن میں ابتدائی طور پرشہر بھر کے تین پارکوں میں اوپن جم بنا ئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) انتظامیہ اسلام اباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، اس ضمن میں پہلے مرحلے میں شہر کی تین پارکوں میں اوپن جم بںائے جا رہے ہیں جن میں آئی نائن وارسک روڈ پر،جی نائن فور کے پارک میں، ٹی این ثی پارک جی ایٹ شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں مزید تین پارکوں ایف ثین، ڈی 12 اور آئی ایٹ میں بھی اوپن جم قائم کئے جائیں گے۔ پارکوں میں اوپن جم کی فراہمی سے شہری بآسانی واک کے ساتھ ساتھ جم کی سہولت سے بھی مستفید ہو سکیں گے جس سے شہریوں کو صحت مند سرگرمی میسر آئے گی،
