چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)کی خصوصی ہدایات پر پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ہیلپ لائن جاری کر دی گئی ہے، شہری کسی بھی جگہ سے پانی کی لیکج سے متعلق فوری آگاہ کر سکیں گے ، ہر سیکٹر میں واٹر ٹینکر سپلائی کے لئے انکوائری دفاتر کومکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے ،25واٹر ٹینکرز شہریوں کوپانی کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،ٹیوب ویلز کی تعداد 155کر دی گئی ہے ۔شہربھرمیں28نئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔پانی ضائع ہونے سے روکنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر0335-7775444جاری کر دی گئی ہے ۔جہاں شہری پانی لیکج کی شکایات سے آگاہ کر سکیں گے ۔شہر بھر میں پانی کی لیکج سے زیادہ مقدار میں ضائع ہو جاتا تھا ہیلپ لائن پر شہری پانی کی لیکج کے بارے میں فوری آگاہ کر سکیں گے اور شعبہ واٹر سپلائی کے ملازمین لیکج کو جلد از جلد ختم کریں گے جس سے پانی ضائع ہونے سے بچ جائے گا ۔ ڈیموں میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے احتیاط کے ساتھ پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈیموں سے پانی کی بچت کرتے ہوئے بیس ملین گیلن روزانہ پانی حاصل کیا جا رہا ہے ۔مون سون بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پانی کی سپلائی بھی بڑھا دی جائے گی ۔سیون ایم جی آر میں پانی کی دو ملین گیلن کی لیکج ختم کر کے پانی ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے ۔آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں کچھ علاقوں میںپانی سپلائی کی بوسیدہ لائنوں کوتبدیل کر دیا جائے گا ۔لائنوں میں بھی پانی کی لیکج کو روک کر چارملین گیلن پانی کو ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے ۔موسم گرما اور خاص طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے لئے پانی کی سپلائی بلاتعطل فراہمی کے لئے ٹینکرز کی تعداد پندرہ سے بڑھا کر چھبیس کر دی گئی ہے ۔شہر بھر مےں خراب ٹیوب ویلز بھی ٹھیک کر دیئے گئے ہیں ٹیوب ویلزکی تعداد بڑھ کر ایک سو پینسٹھ ہو گئی ہے ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اٹھائیس نئے فلٹریشن پلانٹ بنائے جا رہے ہیں ۔ہیلپ لائن پر صرف پانی لیکج سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا جا سکے گا جبکہ واٹر ٹینکر ز کے لئے مختلف سیکٹرز میں موجود انکوائری آفسز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ،انکوائری آفسز مکمل طور پر فعال ہیں ۔کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میںشہری گھر بیٹھے واٹر ٹینکر ز ایک فون کال پر حاصل کر سکتے ہیں ۔ٹینکر انکوائری گورنمنٹ حاصل، 051-9209680،سیکٹر جی سیکس جی سیون جی ایٹ ایف فائیو ایف سیکس ایچ ایٹ اور ماڈل ٹاون
،ٹینکر انکوائری 051-9106085،سیکٹر،جی ٹین جی الیون ایف ٹین ایف الیون اور ڈی -12،ٹینکر انکوائری ایف ایٹ051-2852807،سیکٹرز ایف ایٹ ایف سیون اور ای سیون، آئی نائن051-9257304،سیکٹر آئی نائن ،آئی ایٹ ،آئی ٹین 051-9330444سیکٹر آئی ٹین اور آئی الیون سمیت شہر بھرکے شہریوں کی سہولت کے لئے جاری کر دی گئے ہیں ۔