ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہارکرتےھوے ٹوئٹر پرٹوئٹ کیا۔انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی ٹریننگ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں تکلیف محسوس ہوئی، ڈاکٹر کو دکھانے کے بعد مجھے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔لالا نے بتایا کہ میں میچز کیلئے سخت ٹریننگ اور محنت کررہا تھا لیکن اس انجری نے میرے دل کو توڑ دیا ہے۔پی ایس ایل 6 کے جون میں ہونے والے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں شاہد آفریدی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے
