شہباز شریف نے لا ہور ہا ئیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست د ائر کر دی

مسلم لیگ ن کے صدراورقومی اسمبلی میں قا ئد حزب اختلا ف شہباز شریف نے ایف آ ئی اے اوروزارت دا خلہ سمیت دیگر کے خلاف عدالتی ا حکاما ت کے با وجودائیر پورٹ پر روکے جانے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے ۔ یہ درخواست شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے علاج کے لیے ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی، عدالت نے واضح حکم دیا کہ آٹھ ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود ائیر پورٹ پر روک دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا عدالت حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے لیے بھی الگ متفرق درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کروانے کے لیے احکامات جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں