شہباز شریف کا پی ڈی ایم سے الگ رہنے کا فیصلہ،عشا ئیے میں پی ڈی ایم پر کو ئی بات نہیں ہو ئی ،مریم ا ورنگزیب

 اسلام آباد (نیوزڈیسک) شہباز شریف نے اپنے مستقبل کی سیاست کے حوالےسے تصویر وا ضح کر دی نواز شریف کی ایما پر بنے پا کستان ڈیموکریٹک الا ئنس سے اپنی سیاست کو الگ رکھنے کا فیصلہ کر لیاشہباز شریف کی جانب سے دئیے جانے والے عشا ئیے میں پی ڈی ایم کو مکمل نظرا نداز کر دیا گیا اس کی تصدیق پا کستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کردی ہے پا کستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے عشائیے میں پا کستان دیمو کریٹک ا لا ئنس سے متعلق کو ئی بات نہیں ہو ئی میڈیا قیاس آرا ئیوں سے گریز کرے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گزشتہ شب اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پی پی پی، اے این پی، جے یو آئی(ف)، جمعیت اہلحدیث، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے عشائیہ میں شرکت کی محسن خان داوڑ  اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی عشائیہ میں شریک تھے عشا ئیے میں شہبازشریف نے اپوزیشن پر پارلیمان کے اندر متحد ہوکر بجٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا عشائیہ میں پی ڈی ایم سے متعلق امور زیر غور نہیں آئے، نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیشکش یا تجویز دی گئی شہباز شریف نے اپوزیشن کو غلط معاشی اعدادوشمار پیش کرنے کے معاملے پر مشترکہ ردعمل اختیارکرنا کے لئے کہا شہباز شریف نے اپوزیشن کو مل کر حکومت کی تاریخی نااہلی اور نالائقی بے نقاب کرنے کے لئے کہا اور کہاکہ عوام اور ملک کے مفادات کی حقیقی ترجمانی اپوزیشن کا فرض ہے جسے بھرپور طورپر ادا کیاجائے شہباز شریف نے زور دیا کہ پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی متحدہ آواز سے حکومت کو عوام دشمن اقدامات سے روکنا ضروری ہےمیڈیا سے درخواست ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں میڈیا سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبر بغیر تصدیق نہ چلائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں