پا کستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلز پا رٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر ا کھٹا کرنےکی کوششیں شروع کر دی ہیں اور ان کوششوں کے سلسلے میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کو پیر کو عشائیے کی دعوت دے دی ہےعشایئے کی دعوت شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر دی ہےعشائیے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی گئی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر لیاگیا ہےاپوزیشن لیڈر کے چیمبر کی جانب سے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں اپوزیشن لیڈر کےعشایئے میں ملک کی تا زہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ذرا ئع کے مطابق شہبازشریف دوبارہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کےلیے کوشاں ہیں اور یہ عشائیہ بھی انہیں کوششوں کے آغاز کا حصہ ہےعشا ئیے میں نئے اپوزیشن ا تحاد کی دا غ بیل ڈا لی جا سکتی ہےجو پی ڈیم ایم سے الگ ہو گا جبکہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی متفقہ حکمت عملی ا پنا نے پر بات ہو سکتی ہے
