اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلاحی اور برابری کے ا صول پر بننے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں پہلی قومیں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون بنانے کی و جہ سے تباہ ہو ئیں۔وزیراعظم عمران خان نے مراکش میں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست دو بنیادی اصولوں پر قائم ہوئی، ایک اصول سب کے لیے برابری اور دوسرا فلاحی ریاست کا قیام تھا، جن ممالک نے ان اُصولوں پر عمل کیا وہ ترقی کر گئےعمران خان نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ ریاست مدینہ کے بنیادی اُصولوں پر عمل کریں ، جس کی بنیاد حضور نبی اکرم حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھی ، تاکہ دنیا ایک بار پھر اٹھ کھڑی ہو۔ وزیر اعظم نے فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کے حوالے سے کہا کہ جب بھی تاریخ میں مسلمان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، وہ ریاست مدینہ میں سرایت شدہ پرانے اصولوں کی طرف واپس چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست کے بہت سے اصول قانون کی حکمرانی، قابلیت اور ہمدردی پر مبنی تھےوزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نبی پاکﷺ نے بنی نوع انسان کی تاریخ میں پہلی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لایا جہاں ریاست نے معاشرے کے کمزور طبقات بشمول غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور بوڑھوں کی ذمہ داری قبول کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس انوکھی ریاست نے طاقتوروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا عمران خان نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، اس بڑھتی ہوئی طاقت نے 30 سالوں میں سات سو ملین سے زیادہ افراد کو غربت سے نکالا، وزارتی سطح کے لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسے معاشرے کی اساس ہے جو اُبھرتی ہے اور چڑھتی ہے۔
