اسلام آباد (نیوزڈیسک )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے کوئی امریکی اڈہ نہیں بنے گا امریکا کو اڈے دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ افغانستان میں امن سے پورا خطہ سی پیک کے فوائد حاصل کر سکے گا اور گوادر تجارت کا حب بن جائے گاپاکستان کو پہلے مسائل کی و جہ کہا جاتا تھا لیکن آج مسائل کا حل کہا جا رہا ہے شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں متفقہ قرار دا د کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں امریکا کو اڈے دینے کی خبریں سن رہا ہوں، واضح الفاظ میں اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتا ہوں۔ قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ پاکستانیوں! یاد رکھو عمران خان کے ہوتے پاکستان کی زمین پرکوئی امریکی اڈہ نہیں بنے گا۔ یہ ہماری حکومت کی واضح پالیسی ہے، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سیز فائرتھا، اس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ تاہم مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل تلاش کرنے تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ میں نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ امن عمل کے لیے ابتدا کریں مسئلہ فلسطین عرصہ دراز سے چل رہا ہے لیکن اس بار 27 رمضان کو مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا، اس سے قبل شیخ الجرح کو زبردستی خالی کرانے کی کوشش کی گئی ہم نے غزہ کی صورتحال پرمشترکہ حکمت عملی اپنائی۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے فہم فراست اور فراخ دلی کا ثبوت دیا، متفقہ قرارداد سے میرے ہاتھ مضبوط ہوئے۔ ایوان کی قرارداد میں نے اقوام متحدہ کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو پیش کی، اس قرارداد سے ہماری بات کو وزن ملاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطین کے مسئلے کو زیادہ عرصہ التوا میں رکھنے کی متحمل نہیں ہو سکتی، انہیں اس کے بارے میں فیصلہ کرنا پڑے گا۔