عوام کی ایس او پیز کی دھجیاں ،کرونا کیسز میں ا ضا فہ جاری

ملک میں ایس او پیز کی تمام تر سختیوں کے با وجود عوام کی جانب سے سماجی فاصلےاور ماسک کی اہمیت کو نظر انداز کرنےاور کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیرنے سے ملک میں کورونا وائرس کا شکار ا فراد کی تعداد میں دن بدن ا ضا فہ ہورہا ہے ۔کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیامیں 29 ویں نبمر پرآ گیا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 785 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 569 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 29 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو چکی ہے۔24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 671 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 81 ہزار 830 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 17 ہزار 972 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 32 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 668 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 726 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 842 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 588 ہو گئیں۔

این سی او سی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے کرونا ا یس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا تو صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے عوام اپنے ہا تھوں سے اپنے آپ کو کرونا کا شکا ر نہ ہو نے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں