عوام کے مفاد کے خلاف بجٹ پا س نہیں ہونے دینگے ،شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہےحکومت کی معاشی نا لا ئقیوں کی سزا عوام روزانہ بھگت رہے ہیں آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے حکومت اپوزیشن کی تجاویزکو بجٹ کا حصہ بنائے بجٹ میں من مانی نہیں کرنے دینگے جمعرات کو بجٹ سیشن سے متعلق مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے  شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بتانا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی حقائق میں ہیرا پھیری کی جارہی ہےانہوں نے کہا کہ معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔ گندم کے غلط اعدادوشمار کی وجہ سے پہلے بھی ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کر رہے ہیں۔ یا د رہے کہ اس سے قبل سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے کہا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ بجٹ اسٹریٹیجی پر پارلیمنٹ، صنعت کار اور تاجروں سے مشاورت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں