عید الفطر پرراولپنڈی میں تین ہزار تین سو اہلکار اور افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے تعینات کئے جائیں گے پنجا ب پو لیس کے مطابق چاند رات اور عید الفطر کے ایام میں موٹرسائیکل ون ویلنگ روکنے کے لئے 4 سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے موٹرسائیکل ون ویلنگ روکنے کے لئے تھانوں کی ٹیمیں بھی پٹرولنگ کریں گی سیکورٹی انتظامات میں ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، ڈولفن فورس،محافظ سکارڈ اور لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گےعید الفطر کے ایام میں عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں
