عید کب ہو گی رویت ہلا ل کمیٹی آج چاند دیکھے گی

 عیید کل جمعرات کو ہو گی یا نہیں شوال المکرم 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزارت مذہبی اُمور کی عمارت میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ جبکہ مختلف شہروں میں ذیلی کمیٹیاں بھی چاند دیکھنے کے لیے ا جلاس منعقد کرینگی اجلاس کی معاونت کے لئے لاہور، کوئٹہ، کراچی، پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے اجلاس کے شرکا شوال المکرم کا چاند کی شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر منانے کا اعلان کریں گے۔ اس بات کا قوی ا مکان ہے شوال کا چا ند آج نظر نہیں آئے گااور عید ا لفطر جمعہ 14 مئی کو ہو سکتی ہے جبکہ سعودی عرب میں بھی آج تیسواں روزہ ہے وہاں عید الفطر جمعرات  کو(کل) ہوگی و اضح رہے وفاقی وزیر ا طلا عات و نشریا ت فواد چوہدری پہلے ہی یہ پیشن گوئی کر چکے ہیں کہ عید الفطر 14 مئی کو ہو سکتی ہے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں