فاروق قیصرعوامی مسائل کو طنزومزاح سے بیان کرنےکے بہترین ماہر تھے،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی وفات پر گہرے دکھ اورغم کا اظہارکیا یے اورلواحقین سے اظہار ہمدردی؛ اورمرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے دعاکی ہے اور کہا ہے کہ فاروق قیصر ایک انتہائی ذہین لکھاری ؛ ڈرامہ نویس اور کارٹونسٹ تھے عوامی مسائل کو طنزومزاح سے بیان کرنے کے بہترین ماہر تھے۔انکل سرگم اپنے فن اورشخصیت کی وجہ سے ہر عمر کے لوگوں میں مقبول تھے شعبہ صحافت اور ٹیلیویژن میں انکا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔اللہ تعالی فاروق قیصر کے درجات بلند کرے؛ انکو جنت میں اعلی مقام عطافرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں