فلسطین اور کشمیر میں ا من مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن،جنرل ا سمبلی بھر پورکردارادا کرےگی،وولکن بوزکر،چنگاری ا بھی سلگ رہی ہے ،شاہ محمودقریشی

اقوام متحدہ کی جنرل ا سمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ا من مذاکرات سے ہی ممکن ہےاور یقین دلا یا ہے کہ اس ضمن میں اقوام متحدہ کی جنرل ا سمبلی اپنا بھر پو ر کردار ا دا کرے گی جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، جنرل اسمبلی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے جمعرات کو اسلام آباد میں قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن سکیورٹی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل میں ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے توقع رکھتے ہیں کہ آپ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کیلئے “امن عمل” کا آغاز کریں گے انہوں نے فلسطین اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے تنازعات کو مشابہہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے وزیر خارجہ نے پچھلے دنوں فلسطین میں بننے والی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں فلسطین میں معصوموں کو قتل کیا گیا، ہسپتالوں کو ٹارگٹ کیا گیا جبکہ ریڈ کراس کو بھی نشانہ بنایا گیا شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے زیرسایہ ہونے والے خصوصی اجلاس کے دوران فلسطین میں جنگ بندی کی خبر سامنے آئی ا بتدائی مقصد سیز فائر کے حوالے سے ہمیں حاصل ہوا ہےلیکن ابھی چنگاری سلگ رہی ہے اقوام متحدہ قیام امن میں اہم کردار ادا کر سکتا ہےانہوں نے کہا کہ فسلطین اور انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے تنازعات کئی عشروں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہیں، اس کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیےیہ آگ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے ہی بجھ سکتی ہے۔وزیر خارجہ نے افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں قیام امن کے لیے پاکستان نے بھرپور مدد کی ہے اور اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں بھی پاکستان کا کردار رہاانہوں نے خصوصی طور پر افغانستان میں امن کے لیے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس کو بھرپور سپورٹ کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر بدھ کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ان کو وزیرخارجہ شاہ  محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی اس موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے اس کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے اور اس ضمن میں یو این جنرل اسمبلی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں