خان ماہرہ نے دوروز قبل اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی، جس میں پہنے گئے لباس کے انتہائی مناسب ہونے کے باوجود بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرے میں ڈوپٹے کے بغیر شرکت کرنے پر عوام نے اداکارہ کے لباس کونامکمل قراردیتے ہوئے نامناسب تبصرے کئے۔اداکار احمد علی بٹ نے اپنی انسٹااسٹوری میں ماہرہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “جن لوگوں کو دوپٹہ نظر نہیں آیا، ان کو عقل کہاں سے نظر آئے گی، شرم اپنی نظروں میں ڈھونڈو، عورت کے لباس میں نہیں”۔اس حوالے سے اداکارہ متھیرا نے کہا کہ “سب کا یہی مسئلہ ہے میرا سوال یہ ہے کہ وہاں آخر دیکھتے ہی کیوں ہیں ؟اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے شرم آپ کی آنکھوں میں ہونے چاہیئے”۔اس سے قبل اداکار یاسر حسین نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا تھا کہ “کپڑوں سے نکل کرحقیقی مسائل پربات کریں اور خُدا کاخوف کریں”۔
