فٹ بال گراونڈ میں بنے وکلا کے دوسو چیمبر گرا دئیے گئے

اسلام آباد کچہری کیساتھ ایف ایٹ فٹ بال گراؤنڈ پر وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرادیے گئےسی ڈی اے نے آپریشن کرکے فٹ بال گراونڈ پر بنے دو سو سے زائد غیر قانونی چیمبرز گرا دئیے سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت کے باوجود وکلاء نے غیر قانونی چیمبرز ختم نہیں کیے تھےسی ڈی اے نے فٹ بال گراؤنڈ سے چیمبرز خالی کرنے کا آخری نوٹس دو دن قبل آویزاں کیا تھا ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سی ڈی اے کی مدد سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کروایا ہے فٹ بال گرا ونڈ میں تعمیرکیا گیا لیڈیز جم اور لیڈیز بار روم بھی گرا دئیے گئے ہیں فٹ با ل گراونڈ پر تعمیر کیے جانے وا لے چیمبرز کی تعداد چار سو کے قریب ہے با قی وکلا نے اپنے چیمبرز سے سا مان نکالنا شروع کر دیا ہے بچ جانے والے چیمبرز بھی ایک دو دن میں گرا دئیے جا ئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں