فیس و صولی پر سول ایوی ایشن اور پی آئی اے میں جھگڑا

پی آئی اے کی جانب سے سی اے اے کو واجب الادا اربوں روپے کی عدم ادائیگی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے مسافروں سے چارجز براہ راست وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے یکم جولائی سے پی آئی اے مسافروں سے ایئرپورٹ اورسیکیورٹی چارجز ے علاوہ ایمبارکیشن فیس سی اے اے خود جمع کرے گی اس ضمن میں ایک مرا سلہ جا ری کیا گیا ہے مرا سلہ کے مطابق بریفنگ کاونٹرز سے مسافروں کو چارجز کی رقم پر مبنی ٹوکن یا رسید جاری کی جائے گی پی آئی اے عملہ سی اے اے چارجز ٹوکن یا رسید کی تصدیق کے بعد بورڈنگ جارے کرے گافیصلے پر عملدرآمد کیلئے پی آئی اے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر فنانس نے پی آئی اے کے چیف فنانس آفیسر کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے مراسلہ کے مطابق مسافروِں سے وصول کئے جانے والے چارجز سمیت دیگر واجب الادا رقم کی مالیت 125 ارب سے زائد ہےکورونا وبا کے باعث سول ایوی ایشن کی خراب مالی حالت کے باعث چارجز کی براہ راست وصول کئے جائیں گے براہ راست، وصولی کا فیصلہ چار مئی 2021 کو سی اے اے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کیا گیا ہےاقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پی آئی اے کے ذمے دسمبر 2018 تک کے 95 ارب سے زائد کے واجبات منجمد کر دئیے گئے تھےایوی ایشن ڈویڑن فیصلے کے تحت رقم کی اقساط میں ادائیگی کے لئے نومبر 2019 میں پلان پیش کرنا تھا، قومی ائر لائن کی جانب سے ادائیگی پلان تاحال پیش نہیں کیا گیا فیصلوں کے تحت پی آئی اے جنوری 2019 سے ادائیگی میں بھی ناکام رہی ادائیگیوں میں ناکامی کے باعث یکم مارچ 2021 تک پی آئی اے واجبات کی رقم 125 ارب سے زائد ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں