فیصل مسجد میں پا نچ روزہ محفل شبینہ کا آغاز

وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام فیصل مسجد اسلام آباد میں محفلِ شبینہ کا آغاز آج سے ہو گا منتخب حفاظ کرام رمضان المبارک کی آخری پانچ راتوں میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کریں گے محفل شبینہ کا آغاز آج رمضان المبارک کی 25 ویں شب  سے ہو گا ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق فیصل مسجد میں آج نماز عشاء رات 8:45  جبکہ شبینہ رات 9 بجے شروع ہو گی روزانہ 7 پارے، جبکہ 29 ویں شب آخری دو پارے تلاوت ہو گی ٓتوحید کے پروانوں کو 5 روزہ محفل شبینہ کے دوران تین طاق راتیں نصیب ہونگی رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو ختم قرآن اور دُعا ہو گی ملکی ترقی و سلامتی اور کرونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ترجمان مذہبی امور نے در خواست کی ہے کہ عوام الناس محفلِ شبینہ میں کرونا ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کریں شہری  جائے نماز، ماسک، سیناٹائزر اور پانی کی بوتل اپنے ہمراہ لائیں شہری فیصل مسجد میں آمد و رفت اور نماز  کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں