راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے اڈیا لہ جیل کا دورہ کیا انہوں نے جیل کے کچن کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کی انتظاما ت کی تفصیلی چیکنگ کی ا نہوں نے جیل حکام کو ہدایت کی قید یوں و جیل عملہ کی کورونا و یکسین یقینی بنا ئی جائے نیز قیدی و ملا قا تیوں کے لئے کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنا یا جائے۔انہوں نے قیدی افراد سے گفتگو اور انہیں ملنے والی سہو لیات کا جا ئزہ لیا دورہ کے مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرقاسم اعجاز، سپر ینڈ نٹ جیل و دیگر متعلقہ عملہ بھی ان کے ہمراہ تھےڈ پٹی کمشنررا ولپنڈ ی نے اڈیالہ جیل کے مختلف بلا کس کا جا ئزہ لیا انہوں نے بچوں کے وارڈ کے دوران بچوں سے انہیں دی جا نے والی سہو لیات کے بارے میں پو چھ گچھ کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نو عمر بچوں کو ہنر سکھا نے والی و رکشاپ کا بھی دورہ۔ کیا اور اس موقع پر کہا کہ تعلیم کے علاوہ ہنر مندی کاحصول انتہائی ضروری ہے جس کے ذ ر یعے کم تعلیم یا فتہ لوگ بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔
