اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ ہلز پر مراد گلی کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لئے وائلڈ لائف بورڈ مینجمنٹ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( ایم سی آئی ) کا عملہ کوشش کر رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہر سال مئی کے مہینے میں مقامی افراد کی جانب سے آگ لگائی جاتی ہے ، جون کے مہینے میں سی ڈی اے کی جانب سے تین ماہ کے لئے عارضی طور پر آگ بھجانے کے لئے چار سو افراد بھرتی کئے جاتے ہیں ۔ سی ڈی اے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ یکم کو تقریباً چار سو افراد کی بھرتی کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے رقم فراہم کر دی جائے گی جو جون کی تنخواہ کے طور پر مقامی افراد کو دی جائے گی ۔ مقامی افراد کی جانب سے وزیر اعظم ہائوس کے قریب اور مونائل کی طرف ۤگ لگائی جاتی ہے تاکہ آگ کا اٹھتا دھواں نظروں میں آئے اور میڈیا پر خبریں آنے کی وجہ سے مقامی افراد کی بھرتیاں کی جائیں ۔
