ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان کی آمد کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائےفائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ، سٹی وارڈنز، محکمہ باغات، اور میونسپل سروس میں بھی 20 مئ تک ایمرجنسی نافذ رہے گی

شہری ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اگلے تین دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہےشہری ان دنوں میں گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے خبردار کیا ہے کہ متوقع سمندری طوفان کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے تیز ہواؤں کے باعث چھتیں اڑنے، سائن بورڈ گرنے، کچی تعمیرات کے منہدم ہونے کے امکانات ہیں ہیٹ ویو کے دنوں میں پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے، دھوپ سے بچا جائے اورمتاثر ہو نے کی صورت میں فوری ہسپتال سے رجوع کریں،