مارگلہ ہلز پر جانے والے ہوجائیں ہوشیار،محکمہ وا ئلڈ لا ئف حرکت میں آگیا کچرا پھینکنے والوں کو جرمانے کی سزاپر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق برطانوی سفیر کے ٹویٹ اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ما رگلہ پہاڑیوں پر گند گی کو صاف کرنے کی مہم نے مردہ محکمہ وائلڈ لا ئف میں جان ڈال دی ہے مارگلہ ہلز پر رولز کی خلاف،ورزی پر جرمانہ شروع کردیا گیا مارگلہ ہلز پر کچرا پھینکنے اور گندی پھیلانے پر متعدد وزیٹر کو جرمانہ کردیا گیاوزیٹرز کو 300روہے سے 500روہے تک جرمانہ کیا گیا جرمانہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا نیچر اینڈ وائلڈ منیجمنٹ ایکٹ کی منظوری کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ خود جرمانہ عائد کرنے کا مجاز ہوگا انتظامیہ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر مارگلہ ہلز نینشل پارک کی بہتری کے تمام تر اقدامات کریں گے
