مری کے داخلی و خارجی راستوں پر آج سے مکمکل ناکہ بندیاں شروع کر دی گئیں ہیں ٹوٹل 14 ناکے لگائے جائینگے مقا می رہا ئشی افراد کے علا وہ کو ئی دا خل نہیں ہو سکے گا رہا ئشیوں کو شنا ختی کا رڈ پا س رکھنے کی ہدا یت جا ری کی گئی ہے جن جگہوں پر نا کے لگا ئے جا ئینگے ان میں جی پی او چوک مال روڈ مری ،لاری اڈہ بس سٹاپ موٹرایجنسی، ایکسپریس وے مری اور جی ٹی روڈ مری،ایکسپریس وے سترہ میل پُھلگراں ٹول پلازہ ،انگوری روڈا، ایکسپریس وے مسیاڑی چو ک شامل ہیں جبکہ ایکسپریس وے لوئر ٹوپہ کے مقام پر بھی ناکہ لگایا جائیگا اس کے علا وہ جی ٹی روڈ پر ٹول پلازہ، گھوڑا گلی لورہ روڈ ،بانسرہ گلی ،کلڈنہ ،باڑیاں ،جھیکاگلی ،بن چوک جانبِ مری کے مقام پہ بھی ناکے لگا ئے جا ئیں گے
