مسلم لیگی رہنماوں کو ایف آئی اے دفتر جا نا بھا ری پڑ گیا ، ایف آئی اے کی پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست

وفاقی تحقیقاتی ا دارے نے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے  با رہ سینئر رہنماؤں کے خلاف پولیس کو اندراج مقدمہ کی تحریری درخواست دے دی ہے  مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اور دیگر لیگی رہنماؤں کے ایف آئی اے دفتر جانا ان کے اپنے گلے پڑ گیا ہے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سی سی پی او لاہور کوسینئر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف دی جانے والی درخواست میں مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، میاں مرغوب، غزالی بٹ اور 12 نامعلوم افراد پردفتر میں زبردستی گھسنے اور تلاشی لینے کا الزام لگایا گیا ہے درخواست کے متن کے مطابق لیگی رہنماؤں نےایف آئی اے لاہور آفس پردھاوا بولا اور لاک ڈاؤن کے احکامات کی خلاف ورزی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگی رہنماؤں نے دفتر میں گھس کر تلاشی لی، اس اقدام میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےایف آئی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی اوسی) کی ہدایات کے مطابق آج دفاتر بند تھے اس با ت کاقوی ا مکان ہے کہ لیگ رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جا ئے گاایف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں