مسلم لیگ ن کی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت

 مسلم لیگ ن نے فلسطینی عوام پر ا سرائیلی جا رحیت کی شدید مذمت کی ہے اور ان کے ساتھ یل جہتی کا ا ظہار کر تے ہو ئے اسے ریا ستی دہشت گردی قرار دیا ہے مسلم لیگ ن کے صدر میاور قا ئد حز ب ا ختلاف شہبا ز شریف فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور پا کستان میں فلسطین کے سفیر ا حمد رافعی سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ قائد محمد نوازشریف، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کے عوام کے جذبا ت کے اظہار کے لئےآئے ہیں ملا قات کے دوران ا نہوں نے کہا کہ ہم نماز کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ اورظالمانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بچوں،خواتین سمیت سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہےمسجد اقصی میں نما زیوں پر جس طرح شیلنگ،اسلحہ وبارود استعمال کیاگیا ، وہ کھلی دہشت گردی اور ظلم ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عبادت کرتے ہوئے نہتے مسلمانوں پربلاجواز حملہ کیاگیایہ جارحیت اور ظلم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہےاسرائیل کی اس بلاجواز ریاستی دہشت گردی کے بعد فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں سے مزید شہادتیں ہوئیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ یک جہتی کرتے ہیں فلسطین کے عوام دہائیوں سے بڑی جرات و بہادری اور مثالی جذبہ حریت سے اسرائیلی جارحیت اور جبرواستبداد کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں برس ہا برس سے ارض فلسطین خون میں نہائی ہوئی ہے، رفتہ رفتہ ان کے علاقے اسرائیل نے قبضہ کرلئے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ عالمی سطح پر ہر معاہدے کے بعد اسرائیل نے خلاف ورزی کی اور اس دیرینہ مسئلے کے حل میں رکاوٹ ڈالی پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح طاقت کے زور پر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی انتہائی قابل مذمت اور قابل نفرت منظم مہم جاری ہےقبلہ اول کے لئے تمام دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی طرح پاکستان کے عوام بھی بے انتہاءعقیدت واحترام رکھتے ہیں القدس کے تقدس کی پامالی انتہائی قابل مذمت ہے

شہباز شریف نے کہا کہ فلسطنیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی پر پوری پاکستانی قوم انتہائی غم وغصے اور کرب میں مبتلا ہےامت مسلمہ ہی نہیں بلکہ ہر انسان کے لئے یہ مناظر انتہائی تکلیف دہ ہیں کہ کس طرح بے گناہ اور معصوم بچے سہمے ہوئے ہیں لاشیں گرائی جارہی ہیں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے ہسپتال محفوظ ہیں اور نہ ہی عبادت گاہ ہیں فلسطینیوں کو طاقت کی بنیاد پر جس طرح ان کے علاقوں سے بے دخل کیاجارہا ہےیہ عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، ’اوسلو سمجھوتہ‘ سمیت تمام معاہدات اورعرب اقدام کی بھی کھلی خلاف ورزی ہےعالمی برادری،خاص طورپر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اس بربریت کا فوری نوٹس لے اوآئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ نازک صورتحال میں امت مسلمہ کی متحد آواز کے طورپر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اوآئی سی بے گناہ، نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائےقا ئد ا عظم  نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا ، پاکستان نے اسی وجہ سے اسے تسلیم نہیں کیا مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد قائداعظم کے فرمودات ہیں قیام پاکستان سے بھی پہلے مسلم لیگ نے فلسطین کے غیور عوام کی حمایت کی تھی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا  کونسل کے ایجنڈے پر فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر دو ایسے حل طلب اور دیرینہ چلے آنے والے تنازعات یہ دونوں مسئلے عالمی ادارے کی ساکھ، عالمی قانون کی عمل داری اور اقوام متحدہ کے منشور پرعمل درآمد سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اس انسانی مسئلے کو پوری سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں عالمی ادارے ، بین الاقوامی برادری رنگ،نسل، عقیدے یا خطے کی بنیادپر انسانی حقوق میں فرق نہ کرےانسانی حقوق اور عالمی قانون کے یکساں اور واضح معیار کواپنا نا ہوگایہ نہایت ضروری ہے تاکہ اسلامی دنیا کے عوام اور مغرب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج ختم ہو دنیا میں پائیدار امن وسلامتی کے مشترک مقصد کے حصول کے لئے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کا حل ناگزیر ہے

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ کشیدگی کی آگ کو بڑھنے سے روکنے کے لئے اقوام متحدہ فوری پہل کرے حکومت پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والے اس ظلم وبربریت کے خلاف تمام عالمی فورمز پر آوازبلند کرےحکومت پاکستان اوآئی سی کے فورم سے بھی رابطہ کرے تاکہ فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہوحکومت پاکستان نمایاں اسلامی ممالک سے رابطہ کرکے ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف پوپ کے آواز بلند کرنے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں توقع کرتے ہیں کہ وہ انسانیت کے نام پر اپنے منصب کو مزید موثر انداز میں بروئے کار لائیں گےشہبازشریف نے فلسطینیوں کو کورونا وبا کی ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹوں کی مذمت اور کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے شہبازشریف نے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام  دیاشہبازشریف نے فلسطینی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی فلسطینی سفیر نے ملا قات میں شہبازشریف کو فلسطینی صدر کا پیغام دیا اور بتایا کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے مسلم لیگ ن اور پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہےصدر محمود عباس نے کہاکہ اس حمایت کے لئے آپ اور پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں اوراسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں فلسطینی سفیر نے شہبازشریف کو آگاہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ شب فلسطینی صدر کو آپ کی آمد کی اطلاع دی تھی آپ کی آمد اسلامی اخوت وبھائی چارے کے جذبے کا مظہر ہےپاکستان کی عوام کی حمایت فلسطینیوں کے لئے نہایت اہمیت رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں