مشہور گلوکارہ الکا یاگنک پاکستانی اداکار عمران عباس کی فین ھو گئیں

عمران عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں 2003 میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم چوری چوری کے گانے ’تو میرے سامنے‘ گاتے سنا جاسکتا ہے۔ عمران عباس نے ویڈیو پوسٹ میں کیپشن درج کیا کہ 90کی دہائی کے گانوں کے لیے میری محبت ناقابل بیان ہے اور جب بات آئے الکا یاگنک اور ادت نارائن کی تو پاگل پن چھتوں سے ٹکراجاتا ہے۔ اس گلوکاری کرتی ویڈیو پر گلوکارہ الکا یاگنک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت اچھا گاتے ہیں اور کیا ڈرائیو کرتے ہیں۔الکا کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے بھی شکریہ اداکیا اور لکھا کہ آپ کی آواز میرے ہر سفر کو مزید خوبصورت بنادیتی ہے۔ اس سے قبل عمران عباس کی گانے اک پل کی خوشی گنگناتی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مشہور گلوکارہ الکا یاگنک پاکستانی اداکار عمران عباس کی فین ھو گئیں“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں