معروف اینکرحامد میرکوجیو ٹی وی نےاداروں کےخلاف زبان ا ستعمال کرنے پرپروگرام کی میزبانی سےالگ کردیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کو جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک سے الگ کر دیا گیا ہے۔حامد میر دو دہائیوں سےجیو نیوز پر پروگرام کیپیٹل ٹاک کی میزبانی کےفرائض انجام دے رہے تھےاطلاعات کے مطابق حامد میر کو ایک صحافی اسد طور پر مبینہ حملے کے بعد احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر پروگرام سے الگ کیا گیا ہےذرائع کے مطابق حامد میر کوصرف پروگرام سے الگ کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم جیو انتظامیہ یا خود حامد میر نے ان کے جیو سے مزید وابستہ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہےاس سے قبل جب حامد میر کیپیٹل ٹاک کے لیئے دستیاب نہیں تھے تو ان کی عدم موجودگی میں کیپیٹل ٹاک کی میزبانی دیگر اینکرز کرتے رہے لیکن ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ اب پروگرام کا میزبان کون ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں