بھارت کی نامور گلوکارہ شریا گھوشال کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے اور انہوں نے مارچ میں حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ گلوکارہ نے خود ٹوئٹ کرکے مداحوں کو بیٹے کی ولادت کا بتایا اور کہا کہ بیٹے کی ولادت پرپورا خاندان خوش ہے۔ انہوں نے نیک تمناوں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ شریا اور شلادتیا کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔ شریا نے کئی سپر ہٹ گانے گئے ہیں اور اِس وقت زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ ہیں۔
