معروف مزاح نگار فاروق قیصر کی نماز جنازہ آج شام 5بجےایچ الیون قبرستان میں ادا کی جا ئے گی

معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر مرحوم کی نماز جنازہ آج(ہفتہ) شام 5 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔فاروق قیصر کافی عرصے سےعارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں فاروق قیصر کے انتقال پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان، وزیرداخلہ شیخ رشید ،شفقت محمود،سمیت متعدد سیاستدانوں اور فنکاروں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ فاروق قیصر ایک مصنف ، کالم نگار ، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں