ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آبا : (نیوز ڈ یسک) ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگی اہے ، طبّی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپنانےکی ہدایت کر دی۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  ، جنوبی پنجاب میں   موسم شدید گرم  اور خشک رہے  گا  جبکہ  سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔ صوبہ سندھ کے اضلاع  دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں موسم شدید گرم رہے گا۔ کراچی میں آج  صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان   ہے ، کراچی میں ہوا میں  نمی کا تناسب  72 فیصد  رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر میں بھی  گرمی کی شدت میں  اضافہ ہو گیا ہے۔   کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ  گلگت بلتستان میں  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں