احتساب عدالت نے بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریا ض کے خلاف بحریہ آئیکون ٹاورریفرنس کیس کی سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی ہے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل آئیکون ٹاور ریفرینس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ملک ریاض کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہو ئے نیب نے ملزمان کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لیے جانے سے متعلق جواب جمع نہ کروایاعدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پرجواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی کیس کی مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی گئی
