پا رلیمانی سیکرٹری برا ئے قانون ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ماڈل اینٹی ریپ کرائسس سیلز بنائیں گےا نسداد ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ملیکہ بخا ری نے کہا کہ میڈیکو لیگل افسران اور فارینزک لیبس کے درمیان رابطے پیدا کریں گے اس سے میدیکل شواہد کے ضائع ہونے کو روکا جا سکے گا اینٹی ریپ کرائسس سیلز کے قیام میں بھرپور مدد کریں گے وزارت قا نون کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں اینٹی ریپ کرائسس سیلز، طبی شواہد سے متعلق امور پر غورکیا گیا جبکہ میڈیکو لیگل افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ماہرین، ڈاکٹروں اور فارینزک لیبز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی
