ملک میں کوروناکیسزکی شرح میں کمی کے باوجوداموات کا سلسلہ جا ری

اسلام آباد ( نیو ز ڈیسک) پا کستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے باوجو د کورونا سے ہونےوالی اموات رک نہیں سکیں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا مزید 56 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر گیا جبکہ کورونا کےمزید2697کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 تک پہنچ گئی۔اموات کی مجموعی تعداد 20ہزار 736ہو گئی۔ مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 18ہزار 936تک پہنچ گئی ہےجبکہ 8لاکھ 39ہزار 322افراد صحت یاب ہو چکے ہیں کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 14، خیبرپختونخوا 4 ہزار 60، اسلام آباد 757، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 276 اور آزاد کشمیر میں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 116، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار 170، پنجاب 3 لاکھ 39 ہزار 73، سندھ 3 لاکھ 16 ہزار 752، بلوچستان 25 ہزار 83، آزاد کشمیر 19 ہزار 170 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔دوسری جانب اس وقت ملک بھر میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہےملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں