موٹروے پولیس افسر کی فرض شناسی تیس ہزار روپے مالک تک پہنچا دئیے

موٹروے پولیس کے فرض شناس  افسر نے گمشدہ 30000 ہزار  روپے نقد  مالک تک پہنچا دے ۔تفصیلات کے عثمان زبیر نامی شخص اسلام آباد سے لاہور کی جانب بذریہ  موٹروے سفر کر رہا تھا ۔دوران سفر وہ کلرکہار سروس ایریا میں رکا جہاں واش روم میں اپنا بھول گیا جس میں  30000 ہزار روپے نقد ، ATM کارڈ اور ضروری کاغذات موجود تھے ۔کچھ دور جانے کے بعد جب اسے یاد آیا تو اس میں فور موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے  سارا ماجرا بیان کیا ۔اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع سے قریب ترین افسر ,انسپکٹر   شفقت کمال   فورا موقع کی جانب روانہ کردیا گیا ،جنہوں  نے بتائی گئی جگہ پر پہنچ کر پرس تلاش کرکے اپنے قبضے میں لے لیا اور مالک کو اطلاع کر دی گئی بعد ازاں مالک نے آکر اپنا پرس وصول کیا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد انسپکٹر  شفقت کمال کی  فرض شناسی کو سراہتے ہوئے تعریف کی اور  اس امید کا اظہار کیا موٹروے پولیس  ہمیشہ اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں