مڈل کلاس تباہ اور 50لاکھ لوگ بےروزگارکردئیے،عمران خان ملک دوستوں کے لیےچلارہے ہیں،شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مڈل کلاس تباہ ہو چکی ملک میں 50 لاکھ لوگ بےروزگار اور 2 کروڑ بدترین غربت کا شکار ہوچکے عمران خان ملک کو اپنے دوستوں کے لیے چلا رہے ہی اندازہ لگائیں، ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہےاُنہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا ہےکہ، عمران خان کا معاشی نظام صرف اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے۔ کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت سکول، اسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ، ہم نے شرح ترقی 5.8 فیصد پر چھوڑی اور عمران آج محض 3.9 فیصد شرح ترقی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اپنے پہلے سال میں شرح ترقی کو بڑھا کر دکھایا۔ اُنہوں نے لکھا کہ 5 فروری کے بعد ہر ہفتے قیمتوں میں 13 فیصد ہوا، گذشتہ برس کی نسبت رواں ہفتے قیمتیں 17 فیصد بڑھیں۔ مڈل کلاس طبقہ تباہ ہوچکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں