العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیرا عظم نواز شریف ،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی اپیلوں پر سماعت 25 مئی کو ہوگی۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ایون فیلڈریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ر صفدر نے اپیل دائر کررکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس میں بھی نوازشریف نےسزا کے خلاف اپیل دائر رکھی ہے۔ نوازشریف کےاشتہاری ہونےکی وجہ سےان کی جانب سے کون پیش ہوگا،آئندہ سماعت پرطے کیا جائے گا
