نواز شریف کی جا ئداد ضبطگی کیس ،مریم نواز سمیت دیگر کی درخواستوں پر دلائل طلب،سما عت دو جون تک ملتوی

 احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیدادوں کی ضبطگی کیخلاف مریم نواز سمیت پانچ درخواستوں پرآئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے ہیں کیس کی آئندہ سماعت دو جون کو ہو گی نیب نے جا ئداد ضبطگی کیس میں مریم نواز کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی ہے نیب پرا سکیوٹر نے احتساب عدالت سے ا ستدعا کی ہے کہ میاں یوسف عباس سمیت دیگر کی درخواستیں بھی مسترد کی جائیں نیب نے پانچوں درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا ہے  ، مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے عدا لت سے کہا کہ وہ  جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق مزید شواہد دینا چاہتے ہیں جس پر نیب پرا سکیوٹرعرفان بو دلہ نے ا عتراض کرتے ہو ئے کہا کہ شواہد تب لیے جاسکتے ہیں جب یہ درخواستیں قابل سماعت قرار دی جائیں گی ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ درخواستیں قابل سماعت بھی ہیں یا نہیں عدالت نے آئندہ سماعت پردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سےمتعلق دلائل دینے کا حکم دیا ہےکیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی خیال رہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیکر جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جس پر مریم نواز سمیت دیگر درخواست گزاروں نے جائیداد ضبطگی کے فیصلے پر اعتراض دائر کر رکھے ہیں کیس کی مزید کی سماعت 2جون تک ملتوی کر دی گئی ہے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں