نواز شریف کی ضبط شدہ جا ئدادوں کی نیلا می 20مئی کو ہو گی

 سا بق وزیرا عظم نواز شریف کی ضبط شدہ جا ئدا یں رواں ہفتے کو کھلے عام بو لی کے ذریعے نیلا م کی جا ئینگی یہ جا ئدادیں شیخو پورہ میں وا قع ہیں ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ نے ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی کیلئے 20مئی کی تاریخ مقرر کی ہےتاہم  نیلا می کے خلاف اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے کل تک عدالت نے اس پر فیصلہ نہ دیا تو جا ئددایں نیلا م ہو جا ئیں گی دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنےکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہےدرخواست گزاراشرف ملک کے مطابق انہوں نے شیخوپورہ کی88کنال اراضی نوازشریف سے خرید لی ہے۔ نوازشریف کو 75ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے نوازشریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پرعملدرآمدنہ ہوسکا۔ سیل ڈیڈ پرعملدرآمد کیلئےسول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے نوازشریف کے لاہورمیں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ بھی  اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے درخواست گزار نے اپیل کی کہ ڈی سی لاہور 105ایکٹراراضی نیلام کرنے کیلئےقبضےمیں لے رہے ہیں۔ ہم  زمینیں ٹھیکے پرلے کربھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ پھلوں کے باغ پرلگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا درخواستگزار نے لکھا کہ نیلامی سےمیری سرمایہ کاری ضائع ہونےکاخدشہ ہے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں