نوجوان وکلاء کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ تک قرضہ دینے کی تجویز، فواد چوھدری

اسلام آباد  (نیوز ڈیسک):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے پنجاب بار کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ پنجاب بار کونسل نے اپنے انتخابات بائی میوٹرک طریقہ سے کروانے کے لئے حکومت سے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب بار کونسل کو الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت فراہم کرے گی، وکلاءبرادری کو الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں ڈاکٹر بابر اعوان اور علی ظفر کے ہمراہ بریفنگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہے، وکلا کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ینگ لائرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ روپے تک کا قرضہ فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت وکلا کے لئے ہائوسنگ کالونیاں بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ وکلا کو صحت کارڈز فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ انہوں ے کہا کہ وکلا برادری کو قومی ایشوز پر قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ پنجاب بار ایسوسی ایشن کے ارکان نے وفاقی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ پنجاب بار کونسل کے وفد میں وائس چیئرمین امجد اقبال خان، انٹرا پراونشل اینڈ فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین منیر حسین بھٹی، پنجاب بار کونسل کے ارکان راجہ ظفر اقبال، چوہدری محمد اشفاق کہوٹ، رانا ضمیر احمد جھڈو، آصف شہزاد چوہدری، فرخ عارف بھٹی، چوہدری سہیل شمشاد ایڈووکیٹ، ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ، وسیم اصغر ایڈووکیٹ، کامران منجد ایڈووکیٹ اور ندیم طاہر، سیکشن آفیسر شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں