نیب لاہور نےشہباز شریف کی ضمانت منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیب لاہور کی جانب سے سپریم کورٹ سےرجوع کرنے کے حوالے سے قانونی مشاورت جا ری ہے سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور کو چیلنج کیا جائے گا سپریم کورٹ سے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی استدعا کی جائے گی ہائیکورٹ کی جانب سے گزشتہ روز شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیالاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے طبی بنیادوں پر جسٹس اسجد جاوید گھرال کے ساتھ اتفاق کیا تھاجسٹس اسجد جاوید گھرال نے شہبازشریف کی ضمانت مسترد کرنے کا اختلافی نوٹ لکھا تھالاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں عبدالعلیم خان کے کیس کا بھی حوالہ دیا ہے
