نیو ٹاون راولپنڈی،ڈولفن اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ،ایک زخمی گرفتاردوسرافرار

نیو ٹاون راولپنڈی میں ڈولفن فورس اور ڈا کووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ذخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا-تفصیلا ت کے مطابق یوٹاون کے علاقہ ڈبل روڈ پر موبائل چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہوتے 02 ملزمان نے ڈولفن فورس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرارہونے میں کا میاب ہو گیا واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاؤن اور ایس ایچ او نیو ٹاؤن بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے شہری نے ڈولفن ٹیم کو موبائل سنیچنگ کی اطلاع دی جس پر ڈولفن فورس نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا پولیس کو تعاقب کرتا دیکھ کے ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی گرفتار ملزم کے قبضہ سے 03 موبائل فون اور پسٹل برآمد کر لیے گئے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی شناخت پریڈ کروائ جاۓ گی ملزمان کی فائرنگ کا بہادری سے مقابلہ کر کے ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے ڈولفن ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں