نیٹ فلیکس نے معروف ہسپانوی سیریزمنی ہیسٹ کے پانچویں سیزن کی ریلیز کا اعلان کردیا، پانچواں سیزن معروف سریز کا آخری سیزن ہوگا۔ نیٹ فلیکس نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے معروف سیریز کے سیزن 5 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ۔ ٹوئٹ میں منی ہیسٹ 5 کا ایک مختصر ٹیزر بھی پیش کیا گیا جس کے ساتھ کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ سیزن 5 کو دو حصوں میں جاری کیا جائے گا۔ نیٹ فلکس کے مطابق منی ہیسٹ 5 کا پہلہ حصہ رواں برس 3 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ دوسرا حصہ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔ منی ہیسٹ ایک ہسپانوی ٹیلیویژن کرائم ڈرامہ سیریز ہے ۔ ۔ نیٹ فلکس پر اس سیریز کا آغاز 20 دسمبر 2017 کو ہوا۔اس کے بعد دوسرا حصہ 6 اپریل 2018 کو نشر کیا گیا، تیسرا حصہ 19 جولائی 2019 کواور چوتھا حصہ 3 اپریل 2020 کو جاری کیا گیا
