غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کی کوریج کے بعد دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹس بلاک کردیے۔رپورٹس کے مطابق مغربی مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ سے تعلق رکھنے والے الجزیرہ اور اے ایف پی ایجنسی کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو معاشرتی معیار کی خلاف ورزی پر بلاک کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفلسطینی صحافی نے بتایاکہ تقریباً100 فلسطینی صحافیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔ان کے مطابق بحال کیے جانے کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن سے ان کے تمام پیغامات اور ڈیٹا( بشمول نمبرز) کو بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔
