وزیراعظم تربیلا فیز فائیو منصوبے کا افتتاح کرینگے، ڈار کی معشیت سرخی پا لش اور بیوٹی پا رلرتھی، وزیرمملکت فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت میں 33بلین ڈالر اضافہ ہوا ہے،رواں مالی سال کے آخر تک برآمدات کا مجموعی حجم 26ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا، آئی ٹی برآمدات میں 44فیصد ، رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ذرمبادلہ 24بلین ڈالر تک پہنچ گیا، اسحاق ڈارکی معیشت سرخی پالش اور بیوٹی پارلر والی تھی، آبی ذخائر نہ بنانے والے سیاستدان قومی مجرم ہیں، پی ڈی ایم تتر،بتر ہوچکے ہیں،اب یہ جیلوں میں ہی اکٹھے ہونگے۔ وہ ہفتہ کو نیشنل ہسپتال فیصل آباد میں کوویڈ 19وارڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کوویڈ 19کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے، ان تمام چیلنجز کے باوجود عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے معاشی میدان میں بھی بے شمار کامیابیاں حاصل کیں ہیں،ہماری معیشت 33بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4فیصدپر ترقی کررہی ہے،کرنٹ اکاؤنٹس ایک بلین ڈالر سے سرپلس، ایکسپورٹس میں 13.5فیصد اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر 24بلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک بلین ڈالر، یورو بانڈ 2.5بلین ڈالر، چاول، مکئی،گندم کی ریکارڈ پیدوارا، ٹریکٹر،موٹر سائیکل،گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت اور ٹیکسز کی ریکارڈ وصولیاں قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو فی کس آمدن 1496ڈالر ملی تھی،آج فی کس آمدن 1608ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دالیں،بیچ، پیٹرول ایمپورٹ ہوتا ہے انہی کی وجہ سے منہگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کم سے کم قرضے لئے وہ بھی سابقہ حکومتوں کے لئے گئے قرض کی ادائیگی کے لئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 10سے20ہزار روپے ماہانہ کرائے پر رہنے والوں کو 5تا 10ہزار ماہانہ قسط میں چھت فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کا ایک ہی ذریعہ آبی ذخائر ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے ساتھ قومی مجرموں جیسا سلوک کیا،1967کے بعد پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنا، 1963میں مہمند ڈیم کا منصوبہ تیار ہوا اور اس پر عمل عمران خان حکومت کررہی ہے اس پر کام تیزی سے جاری ہے، موجودہ حکومت کے دور میں شروع ہونے والے آبی ذخائر کے منصوبے مکمل ہونے سے 10ہزار میگا واٹ بجلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں بننے والے آبی ذخائر میں 13ملین ایکٹر فٹ پانی کے ذخائر کی گنجائش ہے جبکہ وزیراعظم اس سے زائد گنجائش کے آبی ذخائر 10سالوں میں مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے ایک کروڑ 29لاکھ ایکٹر فٹ پاٹی ذخیرہ اور لاکھوں ایکٹر اراضی سیراب آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ چنددنوں میں کچی کینال توسیع اور تریبلا فیز فائیو منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غریب آدمی کی فکر ہے، مایوسی کی سازش ناکام، عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں