پاکستان اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ان حملوں میں گزشتہ دوروزسےاب تک بچوں سمیت 35 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور میں فلسطینبی عوام کے ساتھ کھڑا ہوںوزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی دانشور نوم چومسکی کا قول بھی ٹویٹ کیا ہے ۔ نوم چومسکی نے اسرائیلی مظالم پر فلسطینی نوجوان کی داستان کو بیان کیا تھا۔ جبکہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رمضان کے مقدس مہینے کے دوران یہ دوسری قابل مذمت کارروائی ہے جس میں الاقصیٰ مسجد کے اندر اور باہر حملے کیے گئے ہیں اور فلسطینیوں کی بنیادی آزادی پر پابندیاں بڑھائی گئی ہیں۔ فلسطین کے مسئلے کا حل صرف ایک مستحکم آزاد فلسطینی ریا ست کے قیام میں پے
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرا عظم عمران خان نے عوام کی براہ راست کا لوں کا جواب دیتے ہو ئے کہا تھا کہ ظالم اسرائیل کی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑے گا اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ میں بہت ظلم کیا، پاکستان نے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ بھی مسئلہ فلسطین پر بات کی، تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑے گا۔اسرائیلی فورسز نے 27 ویں شب کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر جو ظلم کیا، میں نے اس کی مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بات کریں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے میں نے خود اسلاموفوبیا پر بات کی اور سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ ایک ملک کچھ نہیں کرسکتا اور اسی کے لیے ہم کوشش کر رہے ہیں۔