وزیراعظم چا ربجےعوام سے براہ راست گفتگوکریں گے،عوام0092519224900پررابطہ کرسکتےہیں

وزیر اعظم عمران خان آج چار4بجےعوام سے براہ راست فون پر بات چیت کریں گے اور لوگوں سے ان کے مسائل معلوم کرکے ان کے حل کے لیےا حکا مات جاری کرینگےجبکہ ملک کی ترقی عوامی کی فلاح وبہبود کے لیے آنے والی قابل عمل تجاویزکا بعدازاں جا ئزہ لینگے وزیر اعظم سےعوام کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ عوام اپنے مسائل پیش کرنے کیلئے 0092519224900 ملا کر رابطہ کر سکتے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم شام 4 بجے عوام سے مخاطب ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے براہ راست فون پر عوام کی شکایات سنی جاتی ہیں اور اسی سلسلہ کی چوتھی نشست آج ہو گی جس میں عوام وزیر اعظم سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں