وزیرا عظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ نیول چیف اور پاک ٖفضا ئیہ کے سربراہ بھی وہیں موجود ہیں ڈا ئریکٹر جنرل آئی ایس آئی نے وہاں پہنچنے پر ان کا ا ستقبال کیا ڈی جی آئی ایس آئی ملکی سلامتی کی موجودہ داخلی اور خارجی صورتحال اور درپیش خطرات کے تنا ظر میں وزیراؑعظم کو اہم معاملا ت پر بریف کر رہے ہیں انہیں ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہےاس بریفنگ کے بعد ملک سلامتی کے حوالےسے اہم فیصلے متوقع ہیں
