وزیرا علی بلوچستان کی کو ئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے وزیراعلی نے دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے  اور کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشت گرد صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔صوبے میں پائیدارامن کا قیام عوام اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہےسیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونیوالے امن کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیاجائے گا۔ دشمن کی کاروائی بزدلانہ اقدام ہے، شر پسند عناصر قیام امن کے دشمن ہیں۔قوم دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کو بلند ترین مرتبہ عطا فرمائےوزیراعلی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے    

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں