وزیراعظم عمران خان منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے عوام سے براہِ راست بات چیت میں ان کے مسائل او ر تجاویز سنیں گےیہ با ت چیت سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینلز سے نشر کی جا ئے گی پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ،وزیراعظم عمران خان ایک بارپھرفون پرآپ کے ساتھ براہِ راست بات کریں گےٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ انشاء اللہ کل بروز منگل دوپہرڈیڑھ بجے آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب ہوں گے۔ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
